شیخ رشید نے رانا ثناءاللہ کے بیان کو خطرے کی گھنٹی قرار دیدیا

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے، سب اچھا نہیں کیونکہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں، جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے لیکن 5 دن انتہائی اہم ہیں اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔