ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہ ٹیکس نہ بل ، بٹ کوائن  نام کا  ایک پورا شہر بسانے کا منصوبہ

Bitcoin City
کیپشن: Bitcoin City
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    نہ ٹیکس نہ بل ، بٹ کوائن  نام کا  ایک پورا شہر بسانے کا منصوبہ،  لاگت پوری کرنے کے لئے ایک ارب ڈالر کے '' بٹ کوائن بانڈ'' جاری کئے جائیں گے۔
بٹ کوائن سٹی نامی یہ شہر ایل سلواڈور میں بنایا جا رہا ہے جو کوائن کی طرح ایک دائرے کی شکل میں ہوگا اور جہاں کوئی انکم، پراپرٹی یا پے رول ٹیکس نہیں لاگو ہوں گے۔ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے کا کہنا تھا کہ اس شہر میں رہائشی اور کاروباری علاقے، ریستوران، ایئرپورٹ، بندرگاہ اور ریل سروس ہوگی۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایل سلواڈور کی حکومت کا ارادہ ہے کہ ایک ارب امریکی ڈالر کا ’بٹ کوائن بونڈ‘ جاری کیا جائے گا جس میں سے 50 کروڑ ڈالر شہر کے لیے مطلوب نوانائی اور مائننگ کے انفراسٹرکچر کے لیے استعمال کیے جائٰیں گے۔باقی کے 50 کروڑ ڈالر مزید بٹ کوائن خریدنے میں استعمال ہوں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر