ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ نے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

Ahad Cheema
کیپشن: Ahad Cheema
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:نیب کی جانب سے احمد چیمہ اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا معاملہ،  احمد چیمہ اور ان کے رشتہ داراں نے نیب کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام احتساب عدالت میں چیلنج کر دیا۔

احمد چیمہ اور ان کے اہلخانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔  نیب نے احمد چیمہ اور ان کے رشتہ داروں کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں، احمد چیمہ اور ان کے رشتہ داراں کی جانب سے احتساب عدالت میں نیب کے اس اقدام کو چلینج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے غیر متعلقہ رشتہ داروں کے بھی اثاثے منجمد کر دیئے جو  ایک غیر قانونی اقدام ہے۔  احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ملک ساجد علی اعوان نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے احمد چیمہ اور دیگر ملزمان کی درخواست پر نیب سے 13 دسمبر کیلئے جواب طلب کر لیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer