مریم نواز کو دادی کے انتقال کی خبر کس نے دی؟

مریم نواز کو دادی کے انتقال کی خبر کس نے دی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پشاورمیں پی ڈی ایم جلسےکےموقع پرموبائل فون سروس کی بندش کےباعث مریم نواز کو دادی کے انتقال کی خبردو گھنٹے تاخیر سے ملی، اسٹیج پر مریم اورنگزیب نے بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبرسےمولانافضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان اپنی نشست سے اُٹھ کرمریم نواز کے پاس گئے اورانہیں بیگم شمیم اختر کےانتقال کی خبردی،جس کے بعد بلاول بھٹوکے خطاب کو روکا گیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مریم نوازکواطلاع دینےکی مسلسل کوشش کی مگرجیمرزکی وجہ سےان سے رابطہ نہ ہوپایا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر شہباز گل بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر پر بھی سیاست میں مصروف ہیں۔شہباز گل نے ٹویٹ میں غیر مناسب اندازمیں مریم نواز کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی۔
شہباز گل نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ دادی جان کی میت گھر پڑی ہے اور آپ جھوٹ بولنا شروع ہوگئیں۔کیاکبھی کوئی موقع ہو گا جب آپ جھوٹ نہ بولیں؟

Malik Sultan Awan

Content Writer