قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ سے قبل بڑا دھچکا

قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ سے قبل بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ،اوپنر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاح اوپنر فخر زمان دورہ نیوزلینڈ سے آؤٹ ہوگئے، فخر زمان کو آج دن کے وقت بخار کی علامات ظاہر ہوئیں،مسلسل مانیٹرنگ پر فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں ہو ئی جس کے باعث فخر زمان کو مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا۔
ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم سے مشاورت کے بعد فخر زمان کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ٹیم انتظامیہ نے فخر زمان کا متبادل بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس آگئیں، سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں ۴5 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں، قومی ٹیم کیساتھ پاکستان شاہین ٹیم بھی نیوزی لینڈ جا رہی ہے، قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

قومی سکواڈ کی اگلی کوویڈ ٹیسٹنگ نیوزی لینڈ پہنچنے پر ہوگی، نیوزی لینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کو دو ہفتے کی سخت آئسولیشن کا سامنا کرنا ہوگا، قومی سکواڈ کل علی الصبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer