لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز

لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

استنبول چوک (راؤ دلشاد) لاہور کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے پہلی باضابطہ بند کمرہ میٹنگ، مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، لاہور کے ریونیو ریکارڈ اورانتظامی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر لاہور سمیت دیگرحکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سربراہی میں کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے افسر شامل ہیں، لاہور کو انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے چیف سیکرٹری نے ٹاسک کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کو سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 10 دسمبر تک بر یفنگ دینا ہوگی، شہر کی دو حصوں میں تقسیم کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لیں گے، لاہور کی تقسیم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کے گرین سگنل سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملکی تاریخ کا بڑا نیا شہر ریور راوی بھی لاہور میں شامل ہو گا، ضلع لاہور کی تقسیم سے پولیس کے نظام میں بھی ممکنہ تبدیلی لائی جاسکے گی، ضلع لاہور کی دو حصوں میں تقسیم سے دواضلاع میں الگ الگ پولیس سربراہ تعینات ہونگے۔

کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن  نے کہا ہے کہ شہر کو انتظامی طور پر تقسیم کرنا سوچ و بچار کا کام ہے، کراچی کی تقسیم کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، تاہم شہر کی تقسیم کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم ہی کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer