سکائی ، انٹرٹینمنٹ واک ویز اور فوڈ کورٹ بنانے کا منصوبہ تیار

 سکائی ، انٹرٹینمنٹ واک ویز اور فوڈ کورٹ بنانے کا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)ایل ڈی اے کا ایم ایم عالم روڈ حسین چوک اور نورجہاں روڈ پر نئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، ایم ایم عالم روڈ ، حسین چوک تا لبرٹی گول چکر سکائی واک، انٹرٹینمنٹ واک ویز اور فوڈ کورٹ ہوٹل بنانے کا منصوبہ تیار، منصوبے پر اڑھائی ارب لاگت جبکہ لبرٹی کے مقام پر رولر کوسٹر پی پی پی پراجیکٹ کے تحت بنائی جائے گی۔

ایل ڈی اے نے میگا سٹرکچر کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے، پہلے فیز میں حسین چوک تا لبرٹی سکائی واک وے تیار کیا جائے گا، دوسرے فیز میں منی مارکیٹ تا حسین چوک ایم ایم عالم روڈ پر سکائی واک بنایا جائے گا، لبرٹی مارکیٹ اور جام شیریں پارک کو ملانے کے لئے پل بنایا جائے گا، پل کی ایک سائیڈ لبرٹی پارکنگ جبکہ دوسری سائیڈ جام شیریں پارک میں اترے گی، برج پر پی پی پی پراجیکٹ کے تحت رولر کوسٹر بھی بنائی جائے گی، سکائی واک منصوبے پر مجموعی طور پر اڑھائی ارب لاگت آئے گی۔

سکائی واک پر پلانٹیشن ، سٹنگ ایریاز اور فوڈ کورٹ بھی تخلیق کئے جائیں گے، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے تخلیق شدہ آئیڈیا پر ورکنگ کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer