لاہور کے 35 تھانے پولیس کیلئے درد سر بن گئے

لاہور کے 35 تھانے پولیس کیلئے درد سر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) شہر کے 35 تھانے پولیس کے لیے درد سر بن گئے، شاہدرہ، نشتر کالونی اور فیکٹری ایریا تھانہ کرائم میں بدستور پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگیا، تھانوں میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمرے اور ڈولفن کی پٹرولنگ بھی کام نہ آسکی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن کا تھانہ شاہدرہ 3 ہزار 444 کرائم کے ساتھ سرفہرست رہا، اسی طرح ماڈل ٹاون ڈویژن کا تھانہ نشتر کالونی 3 ہزار 338 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور کینٹ ڈویژن کا تھانہ فیکٹری ایریا 3 ہزار 149 کرائم کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ کینٹ ڈویژن کا تھانہ کاہنہ 3 ہزار 113 کرائم کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، شہر میں موجود 84 تھانوں میں ٹاپ 35 تھانوں میں سے 8 ماڈل ٹاؤن، 7 صدر اور 6 کینٹ ڈویژن کی حدود میں ہیں۔

 اسی طرح 5 تھانے سٹی، 5 ہی اقبال ٹاؤن جبکہ 4 تھانے سول لائنز ڈویڑن کے شامل ہیں، لاہور پولیس کی جانب سے ایک سال قبل ان تھانوں میں کرائم کا گراف نیچے لانے کیلئے اقدامات کیے گئے تھے جس میں ان تھانوں میں سیف سٹی کے کیمروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان تھانوں میں ڈولفن کی پٹرولنگ کو بڑھایا گیا تھا بلکہ تھانوں کی نفری کو بھی مکمل کیا گیا تھا جس کے باوجود تاحال کرائم کا گراف نیچے نہیں آسکا