اب بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات والی موٹرسائیکل ہوگی بند

اب بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات والی موٹرسائیکل ہوگی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کی دوبارہ شامت آگئی، آئی جی پنجاب نے بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات ساتھ نہ رکھنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے، احکامات کا ملنا تھا کہ لاہور پولیس نے موٹر سائیکلوں سے تھانوں کو بھرنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں موٹر سائیکل سوار پہلے ہی ٹریفک پولیس کے ریڈار میں ہیں لیکن اب بات مزید بڑھ گئی ہے، لاہور پولیس نے بھی موٹر سائیکلوں سواروں کے خلاف کمر کس لی، لاہور پولیس کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کا دفعہ 550 کے تحت بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

لاہور پولیس نے اب تک 1475 موٹر سائیکلیں قبضے میں لیکر تھانوں میں بند کردی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سے جرائم پر بھی قابو پایا جائے گا۔

پولیس حکام کا ماننا ہے کہ 90 فیصد جرائم پیشہ افراد موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ اپنی جگہ تاہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں شریف شہریوں کو بے جا تنگ نہیں کیا جانا چاہیئے۔