ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹیچرز یونین کا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو خط

پنجاب ٹیچرز یونین کا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو خط
کیپشن: City42 - Punjab Teachers Union, Letter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین نے ضمنی انتخابات کےباعث تبادلوں پرلگائی گئی پابندی اٹھانے کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت کی جانب سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو خط لکھا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پابندی صرف افسران کےتبادلوں پر عائد کی گئی اساتذہ پر نہیں، گریڈ 14 سے 16 تک اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھائی جائے، پابندی سے اساتذہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔

 خط میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تبادلوں کے حوالے سے جاری لیٹر پر نظر ثانی کرکے دوبارہ تفصیلی مراسلہ سی ای اوز کو جاری کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer