ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں!وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم

دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں!وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز  نے  عیدالاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا سخت حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے عید انتظامات، سیکیورٹی اور صفائی کے لئے طویل اجلاس میں گائیڈ لائنز جاری کردیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے ہائی لیول اجلاس؛ تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ٹاسک تفویض کردیے ۔ 

ڈی سی سے ڈی پی او تک سب کو ایک ہی حکم: عیدالاضحیٰ پر انتظامات بے مثال ہوں، کوتاہی قبول نہیں ہوگی۔جانوروں کی باقیات او رآلائشیں گلی،محلے، ڈرین اور نہروں میں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ جانورصرف مقررہ کیٹل مارکیٹوں میں فروخت کرنے کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔ غیر مجاز علاقوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کارروائی کی ہدایت  کردی ۔ کیٹل مارکیٹ اور بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ویجیلنس آپریشن کی ہدایت  کردی ۔ کیٹل مارکیٹوں میں مویشی چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کا حکم  بھی دیا گیا ۔ ممنوعہ جماعتوں پر کھالیں اکٹھی کرنے کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے  کیمپ پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہے ۔ حساس مقاما ت پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات اور مسلسل کومبنگ آپریشن کا حکم  دے دیا ۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت  جاری کی گئی ۔ مساجد اور ا جتماعات میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کی ہدایت  کردی ۔ عید گاہیں اور مساجد کو عرق گلاب سے معطر کرنے کی ہدایت  کی گئی ۔ 

 ریلوے کالونیز، کنٹورنمنٹ ایریا او رپرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کاحکم  دیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف کا صفائی میں پہلے نمبر پر آنے پر انعام واکرام کا اعلان  بھی کیا ۔

بس سٹینڈز اور بسوں پر کرایہ نامے آویزاں کرنے کا حکم اورواسا ز کو عید ایام میں واٹر سپلائی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت  کردی ۔ ایئرپورٹ کے قریب ڈمپنگ سائیٹس ڈھانپنے کی ہدایت  کی گئی ۔ صوبہ بھر میں عارضی جھولوں پر پابندی،پارک کے جھولوں کی سکیورٹی اور سیفٹی چیک کرنے کی ہدایت  کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے سدباب کے لئے سائبر پٹرولنگ کا حکم دیا گیا ۔ 

وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح ویڈیو لنک اجلاس میں تمام ڈی سی او رڈی پی اوز  نے  شرکت  کی ۔