سٹی 42: انسداد دہشت گردی عدالت میں اداکار منیب بٹ کے خلاف مبینہ شارٹ ٹرم کڈنپنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے
منیب بٹ نے اسلام ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی انہوں نے جمع کے روز خود کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سرینڈر کیا ۔
عدالت نے اداکار منیب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ وکیل مدعی مقدمہ کے مطابق اداکار پر دو ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
کیس میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں حمزہ، سلام، شاہد اور وزیر شامل ہیں۔ مقدمہ مدعی موتال نامی نوجوان کی مدعیت میں ائیرپورٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 22 اپریل کو اپنے گھر سے لاہور جانے کے لیے نکلا تھا کہ ایک ڈبل کیبن گاڑی نے اسے روک کر مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔
مدعی کے مطابق ملزمان اسے مختلف مقامات پر گھماتے رہے اور اس کے اکاؤنٹ سے 8 ہزار 6 سو ڈالر منتقل کرلیے گئے۔