سٹی 42 : لاہور میں رواں سال چوری کے 17 ہزار 968، نقب زنی کے 689 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 3990 مقدمات کیساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن چوری کی 3910 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کے 3866 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 2820، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 1992 مقدمات درج کئے گئے۔ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال چوری کی 1390 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 218 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن نقب زنی کی 152 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کے 120 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 100، سول لائنز ڈویژن میں نقب زنی کے 50 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال نقب زنی کی 49 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔