ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی منشیات کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی اور این جی اوز سے مشاورت

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی منشیات کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی اور این جی اوز سے مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی منشیات کے تدارک کیلئے متحرک ہو گئے جبکہ انہوں نے سول سوسائٹی ممبران اور این جی اوز کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔

خصوصی ملاقات کا اہتمام پنجاب چیریٹیز کمیشن کی جانب سے کیا گیا جس میں منشیات کے خاتمے کیلئے قومی عزم اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں  سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلا رہا ہے جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 1900 سے زائد قیدی منشیات کے استعمال، خرید و فروخت کے جرم میں قید ہیں۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق پنجاب میں 76 ہزار ڈرگ ڈیلرز گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 74 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشرے کے معزز ارکان، علما کرام اور آئمہ مساجد کو بھی آن بورڈ لیا ہے اور آئمہ مساجد اپنے خطبات اور دروس میں منشیات سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

اجلاس میں سول سوسائٹی ممبران نے منشیات کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی اور آگاہی مہم مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر شاہد اقبال نے حادثاتی مجرمان کیلئے متعارف کروائے گئے کمیونٹی سروس ماڈل پر بریفنگ دی جبکہ کرنل شہزاد امیر نے ادارے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے ادارے کا تین سالہ پلان پیش کیا جبکہ تسنیم علی خان نے نوجوان رضاکاروں کی جاری تربیت سے متعلق بریفنگ دی۔