ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلندرز نے کنگز کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

 قلندرز نے کنگز کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

سٹی 42: پی ایس ایل 10 ایلیمینٹر کے پہلے میچ میں  لاہور قلندر ز نے کراچی کنگز کو دھول چٹا دی 

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 75 رنزکی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ  خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، عرفان خان نے 16 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو  وکٹیں حاصل کیں

دوسری اننگز میں لاہور قلندرز نے  کراچی کنگز کو دھول چٹا دی ، 18 ویں اوور میں ہی  لاہور قلندرز نے  4 وکٹوں کے نقصان میں ہدف پورا کرلیا ،  عبداللہ شفیق  نے 35 بالز پر  65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، فخر زمان نے 28 بالز پر 47 رنز  جبکہ کوسل پیرا نے 30 رنز بنائے, حسن علی نے 2، میر حمزہ اور فواد علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی

  آج کے میچ ہارنے کے بعد  کراچی کنگز  پی ایس ایل 10 کی ٹرافی  جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے ۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے سے فائنل میں ہے اور لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک اور میچ کھیلنا پڑے گا   جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا