ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کی شاندار بلے بازی، لاہور قلندر کو جیت کیلئے 191 رنز کا ٹارگٹ مل گیا

کراچی کنگز کی شاندار بلے بازی، لاہور قلندر کو جیت کیلئے 191 رنز کا ٹارگٹ مل گیا

سٹی 42 : پی ایس ایل کے آج ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے پورے (20) اوورز کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 زنز بنائے ۔ 

لاہور قذافی سٹیڈیم میں لاہور میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں ۔ کراچی کنگز نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندر کو جیت کیلئے 191 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔ 

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 75، خوشدل شاہ نے 27، عرفان خان نے 18، ٹم سیفرٹ  16، محمد نبی نے 16، سعد بیگ نے 11، اور جیمز وینس نے 4 رنز سکور کئے۔

حارث روف نے 3 ،شاہین آفریدی نے 2 ،  شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔