ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکیب الحسن قلندر آج جینے کےلئے مارے گا

Shakibul Hassan, Pakistan Super League 10, PSL 10, PSL season ten, Lahore Qalandars, Karachi Kings, David Warner, Do or Die Match, Eliminator match

چیلنج کا پتہ ہے، نمٹنے کے لئے بے تاب ہوں،شکیب کے لئے آج کا میچ اس لئے کئی گنا زیادہ اہم ہے کہ یہ میچ جیتیں گے تو دوسرا پلے آف اور ممکنہ طور پر فائنل ان کا منتظر ہو گا

سٹی42: آج کے میچ کے لئے خاص طور سے بلوائے گئے مہمان قلندر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ کراچی کنگز بہت اچھی ٹیم ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی،  چیلنجز کا سب پتا ہے اور ان سے نمٹنے کے منتظر ہیں۔

شکیب کے لئے آج کا میچ اس لئے کئی گنا زیادہ اہم ہے کہ یہ میچ جیتیں گے تو دوسرا پلے آف اور ممکنہ طور پر فائنل ان کا منتظر ہو گا۔یہ میچ نہ جیتا تو ان کا پی ایس ایل ٹین ٹؤر بس ایک ہی میچ میں تمام ہو جائے گا۔
شکیب الحسن نے کہا،  میں اس سے پہلے بھی پی ایس ایل کھیل چکا ہوں، میں جب بھی پی ایس ایل میں آیا یہاں تجربہ اچھا رہا ہے، پی ایس ایل 10 برسوں میں پہلے سے بہت بڑی ہوئی ہے۔

شکیب نے کہا، قلندرز کا ماحول بہت شاندار ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کھیلتا رہا ہوں، اب میں ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر رہا ہوں، ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع مل رہا ہے۔

شکیب نے بتایا کہ کافی عرصہ بعد کھیل رہا ہوں، اس لئے کچھ پرجوش ہوں، دیکھنا ہے کہ آج باڈی اس جوش کے ساتھ کیا  رسپانس دیتی ہے۔

اپنے مستقبل کے حوالے سے شکیب الحسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر لیگز میں بھی کھیلنا پسند کروں گا، مجھے نہیں پتا کہ اگلے 4 ، 5 ماہ میں کیا ہوتا ہے، ابھی میرے معاہدے ہیں میں یقینی طور پر لیگز کھیلوں گا۔

پی ایس ایل ٹین کے آج  ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا اور شکیب الحسن کو یہ میچ کھیلنے کے لئے خاص طور سے بلوایا گیا ہے۔