سٹی 42:سرکاری ہسپتالوں سے ہر قسم کے بینر، پوسٹر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی
مراسلے میں کہا گیا ہے سرکاری ہسپتالوں سے وال چاکنگ بھی فوری ختم کی جائے ، پنجاب بھر کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ، تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس و انتظامی سربراہان کو بھی مراسلہ دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں سے بینر ، پوسٹرز ہٹانے کے احکامات دیئے ہیں ، وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ نے مراسلہ جاری کیا ہے ،
ہسپتالوں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بینر آویزاں کرنا معمول بن گیا، وال چاکنگ کا کچھ روز قبل حکم دیا گیا لیکن عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App