سٹی 42:سپریم کورٹ کےفیصلےکیمطابق اردو زبان کو سرکاری اداروں میں نفاذ نہ کرنے کے معاملے پر ہائیکورٹ ، چیف سیکرٹری سمیت افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے پنجاب حکومت کے خلاف افسر کو جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دیدی،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر محمد شریف نظامی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار ڈاکٹر شریف نظامی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اردو کا سرکاری اداروں میں نفاذ نہیں کیا جارہا ، عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،
پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App