ملک اشرف : ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کا معاملہ ,ورلڈ پولیس سمٹ میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عیسیٰ سکھیرا کی پہلی مرتبہ ہائیکورٹ آمد , پولیس افسران اور وکلاء نے ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو مبارک بادیں ، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وکلاء اور پولیس افسران کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ملک اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر پولیس افسر عیسیٰ سکھیرا پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر ہیں ، ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کا ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ حاصل کرنا پولیس سروس کیلئے قابل فخر ہے,پولیس افسر عیسیٰ سکھیرا کو پولیسنگ میں غیر معمولی کارکردگی پر بین الاقوامی ایوارڈز دیا گیا ، ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا کو بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں دوسری پوزیشن دی گئی تھی ,ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کو "پولیسنگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بہترین استعمال کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی پر پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیاتھا۔