ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے سکولوں کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تعطیلات کا شیڈول محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سمر زون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31 اگست 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
سمر زون ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست 2025 تک جاری رہیں گی۔ ونٹر زون اسکولز میں گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ یکم جولائی سے 31 جولائی 2025 تک مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔