ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور شہر میں گرمی کی لہر برقرار ، تپش کے باعث شہری نڈھال ہوگئے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت  کم سے کم 30 اور زیادہ سے زیادہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےرواں ہفتے ہیٹ ویو کے پیش نظر درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 20  فیصد ریکارڈ کیا گیا ،  ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ، موجودہ ائیر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کی گئی۔ڈی ایچ اے 337,زکی فارمز190,یو ایس قونصلیٹ158,سی ای ار پی افس177، ٹھوکر نیاز بیگ 170,سید مراتب علی روڈ 171 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں،شہری گرمی سے بچنے کے لیے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلے۔