ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا

پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا۔

فٹ بال لیگ میں 25 سے زائد غیر ملکی وفود بھی شرکت کریں گے اور انگلش لیجنڈ مائیکل اوونز مہمان خصوصی ہوں گے۔افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کرے گی، لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں لاکھوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کو برطانیہ اور امارات کے سرمایہ کاروں نے قائم کیا ہے جب کہ فرحان احمد جونیجو چیئرمین اور احمد کنور صدر اور سی ای او ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2024-05-22/365988_9583429_updates.jpg

 فرحان احمد جونیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقبول ترین کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے، پاکستان میں کھیلوں کی صنعت میں ایک بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، خلیجی ممالک بھی کھیل کے میدان میں سرمایہ لگانے کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال اسٹیڈیمز اور ٹریننگ سینٹرز کے قیام سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، پاکستان کو دنیا کے فٹ بال کے نقشے پر لانا ہدف ہے، انٹرنیشل کوچز کے ذریعے پاکستان میں کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کریں گے، پاکستان کے 100 کھلاڑی لزبن میں عالمی معیار کی ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

فرحان احمد کا کہنا تھا کہ فٹ بال کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی جاکر باصلاحیت بچوں کو تلاش کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer