پنجاب کی نگراں حکومت نےپنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

Punjab Journalists Protection Coordination Committee, Mir Mir, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صحافی برادری کے تحفظ کیلئے پنجاب کی نگران حکومت نےپنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور ان کا ازالہ کرے گی۔ عامر میر کی کاوشوں سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے بتایا کہ کمیٹی کے قیام کی منظوری پنجاب  کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر پی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب شامل ہیں جبکہ پی جےایس سی  پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہیں۔


 نگران وزیراطلاعات  نے بتایا کہ پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔کمیٹی ضلعی پولیس افسران اور صحافیوں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر بھی کام کرے گی۔کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی۔کمیٹی صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لےکر مناسب اقدامات کرے گی