ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، جس میں فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے ر وکیل نے نشاندہی کی کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جبکہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 120 سے کم رہ جائیں تو ضمنی انتخاب نہیں ہوسکتا۔وکیل نے بتایا کہ اب اسمبلی کی تحلیل میں 120 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں اور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ حلقہ این اے 108 کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 28 مئی تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer