نئےگورنر پنجاب کی تعیناتی؛ صدر مملکت کو ایک اور خط موصول، مگرکس کا؟

نئےگورنر پنجاب کی تعیناتی؛ صدر مملکت کو ایک اور خط موصول، مگرکس کا؟
کیپشن: President Arif Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ،گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں خطوط کا سلسلہ جاری ہے,گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہےکہ بلیغ الرحمن ہی گورنر پنجاب کے لئےموزوں شخصیت ہیں،تقرری کی جائے۔

صدر مملکت 31اکتیس مئی تک بلیغ الرحمن کی تقرری کے توثیق کے پابند ہیں۔ صدر مملکت نے اتفاق نہ کیا تو وزیراعظم کی ایڈوائس ازخود لاگو ہو جائے گی۔یکم جون کو حکومت بلیغ الرحمن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گی۔

واضح رہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن کی سمری ایوان صدر میں موجود ہے جس پر صدرمملکت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھا یا جا رہا، گورنر نہ ہونے سے پنجاب کابینہ بھی تشکیل نہ دی جا سکی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی برطرفی کامعاملہ بھی گورنر نہ ہونے کی وجہ سے التوا کاشکار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer