عون چودھری کے الزامات،عثمان بزدار کا اہم بیان آگیا

عون چودھری کے الزامات،عثمان بزدار کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

تفصیلا ت کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

واضح ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چودھری نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔ عون چودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔اس کے علاوہ انہوں نےسوال اُٹھایا کہ بنی گالا کے انعام اور خرم کو بلاکر پوچھیں کیا انہوں نے گھڑیاں نہیں بیچیں؟۔