معروف گلوکارہ کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

معروف گلوکارہ کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی۔

دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سے پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے،  ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر گلوکارہ کی تصویر کو اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرآویزاں کیا گیا ، نیویارک کے مشہور ترین ڈیجیٹل بل بورڈ ٹائمز اسکوائر پر لگے اشتہار میں گلوکارہ کو ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا .

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور وہ اس کی برانڈایمبیسیڈر کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹریمنگ سروس کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو ری پوسٹ بھی کیا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دو بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب اور گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی تھی