پٹواریوں کیلئے بری خبر، بڑی پابندی لگ گئی

پٹواریوں کیلئے بری خبر، بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: پٹوار خانوں میں منشی رکھنے پر پابندی، محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے اور پٹواریوں کی بے جا ڈیوٹیاں، شہر کے 363 پٹوارخانوں میں سے 142 پٹوار خانوں کی تالا بندی کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق پٹوار خانوں میں منشی رکھنے پر پابندی، چھاپے اور پٹواریوں کی بے جا ڈیوٹیوں پر شہر کے 363 پٹوار خانوں میں سے 142 کی تالا بندی کر دی گئی۔ فرد ملکیت اور اراضی انتقالات کے لئے شہری رل گئے۔ شہریوں کو اراضی کی فرد ملکیت اور انتقالات اراضی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے 221 آن لائن موضع جات بدستور فعال ہیں جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن 32 اور تحصیل سٹی میں 40 پٹوار خانے بند ہیں۔ شالامار کے 35، کینٹ کے 29  اور  رائے ونڈ کے 6 پٹوار خانے بھی بند کردیئے گئے۔ ریونیو آفیسرکا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سٹاف کے بیٹھنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔