اسپشل ایجوکیشن سنٹر کی 18 بسیس کھڑی کھڑی ناکارہ

Special education
کیپشن: Special education
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوہرٹاؤن میں خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ  کی سہولت دینےوالی  کروڑوں روپےکی18بسیس کھڑی کھڑی  ناکارہ  ہوگئی،،بسوں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپے درکار۔

تفصیلات کےمطابق  گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوہرٹاؤن میں خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنےوالی کروڑوں روپے کی 18 بسیس کھڑی کھڑی  ناکارہ ہوگئی۔فنڈز کی عدم فراہم کے باعث ایک سال سے خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت  بھی میسر نہیں ہے۔ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث خصوصی طلبہ گھر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کےمطابق محکمہ کو بسوں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپے درکارہیں،محکمہ کی عدم دلچسپی کے باعث اکثر بسوں کی سیٹیں اور قیمتی سامان چوری  ہونے لگا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے بسیں خراب ہونے کے باعث خصوصی بچے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔لاہور میں کسی بھی خصوصی تعلیمی ادارے کے پاس درست حالت میں بسیں دستیاب نہیں ہیں۔ محکمہ خصوصی تعلیم کےمطابق بسوں کی مرمت کاکام جاری ہے،سکول کھلنے سےقبل تمام بسیں ٹھیک کروالی جائیں گی۔