شہبازشریف کاکوروناٹیسٹ نیگیٹوآگیا

شہبازشریف کاکوروناٹیسٹ نیگیٹوآگیا

(سٹی42)  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والے خطرناک وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں،دنیا بھر میں ایک ہی روز کے دوران کورونا کے مزید 99 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔عالمگیر وبا نے ہر شعبے کے افراد کو متاثر کیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹوآگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں  کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک میں آج کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کرگئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1067 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50694 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 365 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 336 اور پنجاب میں 310 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کاکوروناٹیسٹ  نیگیٹوآگیا،شہبازشریف نےعطااللہ تارڑکاٹیسٹ مثبت آنےکےبعدٹیسٹ کروایاتھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے مجھ سے ملنے والے افرادکوروناکا ٹیسٹ کروا لیں۔تاکہ بیماری کی تشخیص ہوسکے، انہوں نے اپنی تندرستی کے لئے دعاکی بھی اپیل کی۔

گزشتہ روز 24 گھنٹے میں لاہور میں مزید 6 اموات جبکہ 368 نئے کیسز کی تصدیق  ہوئی، لاہور میں 67 روز کے دوران 7980 مریض اور 108 اموات ہوئی ہیں، پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں رش کم کرنے کیلئے معمولی مریضوں کو گھروں میں آئسو لیشن کا مشورہ دیدیا۔ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں  کورونا وائرس کے 709 نئے کیسز کے بعد   کنفرم کورونا مریضوں کی  تعداد 16685 ہو گئی ہے، پنجاب میں کورونا سے اب تک کل 290 اموات ہو چکی ہیں اور کل 180450 افرد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب   کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 3 لاکھ 26 ہزارسے زائد افراد کی زندگیاں نگل چکا جبکہ عالمی وبا سے 50 لاکھ 37 ہزار 421  افراد متاثر ہوچکے ہیں، 19 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔