انسداد ذخیرہ اندوزی کیخلاف اہم اقدامات شروع

انسداد ذخیرہ اندوزی کیخلاف اہم اقدامات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنےکےلیےاہم پیش رفت ہوئی،،پنجاب بھر میں سٹورز اورگوداموں کی جیو میپنگ کےذریعے نشاندہی کےلیےاربن یونٹ کو ٹاسک دے دیا گیا، گوداموں میں موجود اشیاء کی اقسام،تعداد اور مقدار کا مکمل ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےحال ہی میں انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ نافذ کیا گیا ہےجس کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں،تاہم اشیاء کی مصنوعی قلت کو بروقت ٹریک کرنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سٹورز اور گوداموں کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے لیےمحکمہ انڈسٹریز پنجاب نےاربن یونٹ کو ٹاسک دے دیا ہے،تمام 36 اضلاع میں سٹورز اور گوداموں کا ریکارڈ تیار کیا جائےگا اورجیومیپنگ کےذریعے گوداموں کی سرویلنس کی جائےگی۔

سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی ہدایت پرجیومیپنگ پرکام شروع کردیا گیا ہے ،تاجروں کومتعلقہ ضلع کےڈپٹی کمشنرکوان تفصیلات سےآگاہ کرنا لازم ہوگا،،اشیائےخورونوش کےبحران کی صورت میں متعلقہ گودام فورا ٹریک کیےجا سکیں گے۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کی آڑ میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف پنجاب حکومت نے انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020ء جاری کردیا گیا، ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو 3 سال سزا ہو گی،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم دیاہے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدا کا کہناتھا کہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں .عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کے لیے محکمہ داخلہ نے ضلعی سطح پر فوری سپیشل مجسٹریٹ بھی تعینات کرنے کیلئے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سپیشل مجسٹریٹ کی تعیناتی یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا، آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer