آئیے ہم غلطیوں کو معاف اور ناراضگی کو الوداع کریں: نیمل خاور

آئیے ہم غلطیوں کو معاف اور ناراضگی کو الوداع کریں: نیمل خاور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ہم غلطیوں کو معاف اور ناراضگی کو الوداع کردیں۔

گزشتہ روز نیمل خاور عباسی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک لڑکی رات کی تاریکی میں سمندر کنارے کھڑی ہے۔ نیمل خاور عباسی نے اپنی اِس پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم آج اور ہر دن ان لوگوں کا انتخاب کریں جو ہم سے پیار کرتے ہیں اور آئیے ہم ان کو یہ احساس دلائیں کہ ہم ان کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔

 انہوں نے لکھا کہ آئیے ہم ان کی غلطیوں کو معاف کردیں اور ناراضگی کو الوداع کردیں، آئیے ہم اِس بات کا انتخاب کریں کہ ہمیں کیا چیز خوش کرتی ہے اور پھر اس کے حساب سے اپنے دل کی پیروی کریں، لوگوں سے اتنی مضبوطی سے پیار کریں کہ ہم رہیں یا نہ رہیں لیکن ہمارا پیار زندہ رہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  نیمل خاور عباسی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھاتھا جس میں ان کے مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف سوال کئے جس کے نیمل خاور نے بڑے دلچسپ جواب دیئے، مداح کی جانب سے پاکستان کی پسندیدہ جگہ کے سوال کے جواب میں نیمل نے آزاد کشمیر کے پرفضا جگہ ارنگ کیل لکھا،نیمل نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں متاثر کن شخصیت قرار دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer