حکومت کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرے، شازیہ یوسف

حکومت کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرے، شازیہ یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی نیٹ بال ٹیم کی کوچ شازیہ یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ نیٹ بال کے کھلاڑی بھی کورونا وائرس کی وباء کے باعث دوچار ہے ہیں اور ان مشکل حالات میں اپنی تربیت کو بھی جاری نہیں رکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل نہ ہونے کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی نیٹ بال ٹیم کی کوچ  شازیہ یوسف نے  کہا کہ حکومت نے ابھی تک پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو کوئی گرانٹ فراہم نہیں کی جس سے فیڈریشن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں، دفتر کا کرایہ اور یوٹیلٹی بلز بھی ادا کرنے ہوتے ہیں، شازیہ یوسف نے کہا کہ قومی نیٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح میڈلز حاصل کررکھے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی حکومت نے ابھی تک کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی۔

انہوں نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں تاکہ نیٹ بال کے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کھلاڑی گھروں پر ہی فزیکل فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں اور جب تک یہ وباء ختم نہیں ہوتی تو اس وقت تک کھلاڑی مجبوری کے تحت گھروں میں ہی رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیتے رہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer