خاتون قتل کیس، نواز شریف اور شہباز شریف فرد جرم کیلئے عدالت طلب

خاتون قتل کیس، نواز شریف اور شہباز شریف فرد جرم کیلئے عدالت طلب

(جمال الدین) خاتون کے قتل کیس میں ملوث لیگی قائدین کے ہم نام ملزمان نوازشریف اورشہبازشریف کی سیشن عدالت میں پیشی، عدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

تفتیشی رپورٹ کےمطابق ملزمان نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج ہے، واضح رہےکہ یہ ملک کے مشہور سیاست دان نہیں بلکہ عام لوگ ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے نام کی مماثلت کے باعث یہ ملزمان سیشن عدالت میں مرکز نگاہ بنے رہے۔

ملزمان نے کمرہ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شریف برادران کے ہم نام ہیں، نوازشریف نے کہا کہ محلے میں بھی لوگ انہیں اس نام کی وجہ سے اہمیت دیتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نے خودکشی کی قتل نہیں کیا، وہ بے گناہ ہیں۔

اتفاق سے ملزمان کے والد کا نام بھی میاں محمد شریف ہے، ماڈل عدالت کے جج سید فیض الحسن نے ملزمان کے کیس کی سماعت کی  28 مئی تک ملتوی کر دی۔