آل ٹیچرز میونسپل کیڈر کا 10جون کو احتجاج کا اعلان

آل ٹیچرز میونسپل کیڈر کا 10جون کو احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) آل ٹیچرز میونسپل کیڈر پنجاب نے سی ڈی جی ایل سکولوں میں اساتذہ کی ترقی کیلئے مختص سینکڑوں خالی آسامیوں پر اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت دینے پر 10 جون کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے 26 ہزار اساتذہ ترقیوں کیلئے رُل گئے، ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی نے سی ڈی جی ایل سکولوں میں ترقی کیلئے مختص سینکڑوں خالی آسامیوں پر جنرل کیڈر کے اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت دیدی ہے۔

صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر اسحاق کمیانہ کا کہنا ہےکہ ایجوکیشن اتھارٹی کا دوہرا معیارکسی صورت قابل قبول نہیں، ترقی کیلئے مختص خالی آسامیوں پر تبادلے کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاجی دھرنا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفتر کے باہر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer