سید مٹھا ہسپتال کے اے سی خراب، مریض گرمی سے نڈھال

سید مٹھا ہسپتال کے اے سی خراب، مریض گرمی سے نڈھال
کیپشن: City42 - Govt Syed Mitha Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال کے اے سی گزشتہ تین روز سے خراب ہیں۔ مریض شدید گرمی میں موت اور زندگی کی کشکمش میں مبتلا بے یارو مدرگار وارڈ میں پڑے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔شہر میں ڈسپنسریاں خالی ،ڈاکٹرز رمضان بازاروں میں کام کریں گے

تفصیلات کے مطابق سید مٹھا ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی سے مریض بے حال ہو گئے۔ تین دن سے مردانہ میڈیکل وارڈ کے خراب اے سی انتظامیہ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ اے سی خراب ہونے سے وارڈ میں داخل مریضوں اور انکے ورثا کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے لاہوریوں کے پسینے چھڑوا دیئے

 ہسپتال میں الیکٹریشن ہونے کے باوجود اے سی مرمت نہیں کروائے جا سکے۔ مریضوں اور ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔