شہر میں ڈسپنسریاں خالی ،ڈاکٹرز رمضان بازاروں میں کام کریں گے

شہر میں ڈسپنسریاں خالی ،ڈاکٹرز رمضان بازاروں میں کام کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: شہر میں ڈسپنسریاں خالی کرکے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں بٹھا دیا گیا،رمضان بازار میں مریضوں کیلئے لاکھوں کی ادویات بھی میزوں پر سجا دی گئیں جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں میں آنے والے سیکڑوں مریض دربدر ہوگئے ہیں۔

دیکھنا نہ بھولیے:

سٹی 42 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے سجائے گئے۔ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے سٹالز کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جن میں دو شفٹوں میں ڈاکٹرز ، ڈسپنسرز اور عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ رمضان بازاروں میں دن بھر کے دوران مریضوں کیلئے لاکھوں روپے کی ادویات بھی میزوں پر سجائی گئی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:الیکشن 2018: امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے 7 روز اضافی ملیں گے 

 دوسری جانب شہر کی ڈسپنسریوں اور فلٹر کلینکس سے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں تعینات کرنے سے علاج معالجے کی فراہمی تعطل سے دوچار ہوگئی ہے اور ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں اور فلٹر کلینکس پر روزانہ آنے والے سینکڑوں مریض دربدر ہوگئے ہیں۔حکومت کی اس شوبازی کے باعث علاج کے حصول کیلئے سرگرداں مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔

یہ بھی ضرور دیکھیں: