مغلپورہ ڈرائی پورٹ پر کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں

 مغلپورہ ڈرائی پورٹ پر کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں
کیپشن: City42 - Dry Port
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی)ٹرینیں نہ چلنے کی وجہ سے مغلپورہ ڈرائی پورٹ ویرانی کا منظر پیش کرنے لگی۔شہر کی سب سے قدیم اور بڑی ڈرائی پورٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت گزشتہ سات سال سے بند ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔نشتر کالونی میں دوست نے دوست کی جان لے لی

چیئرمین آل پاکستان کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن امجد چو دھری کہتے ہیں کہ ماضی میں روزانہ ایک ٹرین سامان لے کر ڈرائی پورٹ پر آتی تھی جبکہ ٹرین کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں بالکل ماند پڑ چکی ہیں.

خبر ضرور پڑھیں۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ ٹرینیں چلنے سے ریونیو میں 5گنا اضافہ ہوگا۔ سابق صدر کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن ساجد عزیز میر کہتے ہیں کہ مغلپورہ ڈرائی پورٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت بند ہونے سے کلیئرنس کا کام کراچی منتقل ہوتا جا رہا ہے جبکہ ریلوے حکام کمیشن نہ ملنے کی وجہ سے مغلپورہ ڈرائی پورٹ کو آباد نہیں ہونے دینا چاہتے۔