ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مریم نواز کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ والدین کیلئے اولاد کا بچھڑ جانا ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے۔ 

صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔