ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی شہر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ جاری

ڈولفن سکواڈ کی شہر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ڈولفن فورس کی جانب سے شہر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو مطلوب ڈکیتی اور چوری کے 8 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
شاہدرہ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں سے 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔
گرفتار ملزمان میں مدثر، امانت، عدنان، اعظم، بوٹا، کاشف اور شیراز شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں، جن میں تھانہ شالیمار، تھانہ ڈیفنس بی، تھانہ شاہدرہ اور تھانہ لوئر مال شامل ہیں، کے حوالے کر دیا ہے۔