ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی ڈیاگو گارشیا پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید

ایران کی ڈیاگو گارشیا پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے بحرِ ہند میں واقع اہم امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر مبینہ میزائل حملوں میں ملوث ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

 ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس نے اس کارروائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اس اڈے کی جانب فائر کیے گئے، تاہم وہ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب پینٹاگون نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیاگو گارشیا امریکا اور برطانیہ کا ایک نہایت اہم فوجی اڈہ ہے، جہاں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے اور دیگر اسٹریٹجک اثاثے آپریٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ اڈہ بحرِ ہند کے وسط میں واقع چاگوز آرچی پلیگو کا حصہ ہے اور 1970 کی دہائی سے دونوں ممالک کے مشترکہ استعمال میں ہے۔