ویب ڈیسک:بنگلا دیش کے ضلع کومیلا میں بس ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے ۔
بنگلا دیش کے ضلع کومیلا میں ہونےوالے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالے13 افراد میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ۔
حادثہ چٹاگانگ سے ڈھاکا جانے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔