سٹی42: ایک ارب لوگوں نے سن لیا تو کیا، پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم اور آپ تنہا نہیں، پسوڑی گانے والے سنگر کی ماں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
گلوکار علی سیٹھی نے "پسوڑی" گایا تو اسے غیر متوقع عالمی شہرت مل گئی، گانے کے ساتھ سنگر علی سیٹھی بھی شہرت کے آسمان پر چڑھ گئے۔ بہت سے لوگوں کو یہ سونگ پسند نہیں آیا لیکن جب کسی سونگ کی گڈی چڑھی ہو تو اسے پسند نہ کرنے والے صرف ہونٹ چبا کر ہی رہ جاتے ہیں اور سونگ پاپولیریٹی کے چارٹس پر اوپر سے اوپر جاتا رہتا ہے۔
پشوڑی گانے والے کے ساتھ ایک الگ واقعہ یہ ہوا کہ یہ سونگ ان کی والدہ ہی کو پسند نہیں آیا۔ پسند نہ آنا شاید کچھ کم ہے، علی سیٹھی کی ماما کو یہ سونگ ایک آنکھ نہ بھایا۔
علی سیٹھی اور شے گل کا پنجابی گانا پسوڑی 2022 کا چارٹ بسٹر گانا تھا جس سے دنیا بھر میں پنجابیوں نے اور پنجابی سمجھنے والوں نے کافی زیادہ پسند کیا گیا۔
علی سیٹھی کی والدہ جگنو محسن البتہ کچھ الگ استھیٹک سینس رکھتی ہیں اور وہ خود ٹھیٹ پنجابن ہیں۔ انہیں برخودار علی کی کرئیشن نے زرہ بھر بھی متاثر نہیں کیا۔
ممکن ہے کہ علی اپنی والدہ کی رائے کو زیادہ سنجیدگی سے لیتے لیکن مقبولیت کے جھولے جھولتے گانے پر پبلک کے سینیک رسپانس نے انہین والدہ کی تنقید پر زیادہ توجہ دینے نہیں دی۔
جگنو محسن کو دراصل کیا پسند ہے
جگنو محسن نے ایک ویڈیو لاگ میں کہا کہ ’مجھے پسوڑی گانا پسند نہیں ہے جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کرچکا ہے، علی نے بھی مجھے کہا تھا کہ امی مجھے پتا ہے آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے یہ نہیں پسند، مجھے پنجابی راگ اور غزلیں پسند ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’علی کے پیدا ہونے سے پہلے میں پنجابی راگ اور کلاسیکل میوزک بہت سنتی تھی اور گھر میں بچوں کے ساتھ 7 سال کی عمر تک میں نے پنجابی میں بات کی ہے، مجھے پنجابی کے ڈھولے، ماہیے جیسے لوک گانے پسند ہیں‘