ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم قانونی نکتہ، ناجائز بچے کی کفالت کا ذمہ دار کون ہوگا؟

 اہم قانونی نکتہ، ناجائز بچے کی کفالت کا ذمہ دار کون ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: اہم قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچہ کی کفالت کرنا اسی شخص کی ذمہ داری ہو گی جو اس کا مبینہ والد ہو گا۔
فیملی عدالت میں بچے کے خرچے کے دعوے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو پیش کیا گیا جس میں ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ شادی کے بغیر یا ریپ کے دوران جو بچہ پید ہو گا اس کی کفالت بھی اسی ملزم کی ذمہ داری ہو گی جو اس کا مبینہ والد ہو گا۔
فیملی عدالت میں وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بند روڈ کی صوفیہ کو علی نے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے پاس رکھا اس سے بچی پیدا ہوئی۔
علی نے خاتون سے شادی کرکے اس کو چھوڑ دیا لیکن بچی کا خرچا نہیں دے رہا مبینہ باپ کو خرچے کاپابند کیا جائے۔
عدالت میں لاہور ہائی کورٹ کی ہال ہی میں جاری ایک زیادتی کیس میں جاری فیصلے کو ہیش کیا گیا کہ بغیر نکاح یا زیادتی سے جو بچہ ہیدا ہو گا اس کی ذمہ داری اسی ذمہ دار شخص پر ہو گی۔