ملک اشرف : تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے طلبی کیخلاف درخواست 26 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردی، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 26 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ پی ٹی آئی رہنماء مراد راس کی درخواست پر سماعت کرے گا ، تحریک انصاف کے رہنماء مراد راس نے 29 اگست 2022 کو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔پی ٹی آئی رہنماء مراد راس نے ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،انٹرا کورٹ اپیل میں فیڈریشن، ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں عامر اقبال کو فریق بنایا گیا ہے ، انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ طلبی کا نوٹس اور انکوائری کو اقدام کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو تادیبی کارروائی سے روکے۔