ملک اشرف : اکبری مارکیٹ کے تاجروں کے 81 کروڑ روپے کے مغز چلغوزوں کی خرد برد کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم تصور حسین کی درخواست ضمانت 25 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
جسٹس فاروق حیدر ملزم تصورحسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کررکھا ہے ،ملزم پر دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ دس ٹن چلغوزہ خرد برد کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے،ڈی ایس پی احمد عثمان تھانہ شاد باغ کے تفتیش افسر کے ہمراہ پیش ہوں گے۔جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل ہارون الرشید پیش ہوں گے ، مغز چلغوزہ اکبری منڈی کے 56 تاجروں کا تھا ، سیشن کورٹ لاہور نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی اور ملزم اس وقت ڈسٹرکٹ جیل میں ہے۔