ویب ڈیسک:سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں چل بسے۔
جارج فورمین کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 21 مارچ کو ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی، وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔
جارج فورمین نے 4 شادیاں کیں جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری دم تک رہے۔