واٹس ایپ گروپس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ گروپس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

درحقیقت گزشتہ سال سے میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-22/322109_4283074_updates.jpg

2022 کے اختتام پر واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کو بہتر بنایا جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پراکسی سرورز سپورٹ اور اسٹیٹس میں وائس نوٹس سمیت متعدد اضافے کیے گئے۔اب کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ گروپس کو بہتر بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ایک فیچر بنیادی طور پر کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافے کا ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھا کر 1024 کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer