علی رامے: وزیر اعلی پنجاب نے سابق وزیر اعلی کو ملنے والی حکومتی مراعات پر تفصیلات مانگ لیں۔ محکمہ آئی اینڈ سی کی سمری پر سابق وزیراعلی کے لئے مراعات میں اضافے کی سفارشات پیش کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزرا اعلی کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات پر محکمہ آئی اینڈ سی کی جانب سے باقاعدہ سمری بھی ارسال کی گئی ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی سمری میں سابق وزیر اعلی کے لیے مراعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
قانون میں ترامیم کرکے سابق وزیر اعلی کی سیکورٹی اور پروٹوکول بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سابق وزیر اعلی کی سیکورٹی کے لیے دو ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں بھی دی جائیں گیں سابق وزیراعلی کے ذاتی ملازمین کی تعداد پانچ سے زیادہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب کے کسی بھی سرکاری ریسٹ ہاؤس میں قیام کی اجازت ہوگی ۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ایوان وزیر اعلی میں آمد pic.twitter.com/hwxc1zNTe8
— Ali Ramay (@AliRamay557) March 22, 2022